• news

رضوان کا متنازعہ آئوٹ،پی سی بی کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے پر غور

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کیخلاف میلبورن ٹیسٹ کے دوران محمد رضوان کے متنازع آئوٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے امپائرنگ اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق معاملات انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا،گزشتہ روز پیٹ کمنز کی گیند پر رضوان نے بال پر جھکنے کی کوشش کی تاہم بال گلفوز کے اسٹریپ کو لگتی ہوئی وکٹ کیپر ایلکس کیری کے پاس گئی، اپیل کرنے پر آن فیلڈ امپائر نے آئوٹ قرار نہ دیا تاہم ریویو کرنے پر تھرڈ امپائر نے آسٹریلوی ٹیم کے حق میں فیصلہ سنایا۔ بورڈ ذرائع نے محمد رضوان کے متنازع آئوٹ پر ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ سے بات کی اور پی سی بی معاملے کو کرکٹ کونسل کے سامنے اٹھانے پر غور کررہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن