• news

فوج اور عوام ایک، روشن مستقبل ہمارا منتظر، آرمی چیف: نئے سال پر پیغام

 اسلام آباد ( خبرنگارخصوصی ) آرمی چیف نے نئے سال کی آمد پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا  ہے کہ پاکستان آرمی کو ملک کے عوام کی مدد پر فخر ہے اور پاک فوج دفاع و ترقی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں، جبکہ پاکستان کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے  مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آنے والی نسلوں کے لیے روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے۔ مسلح افواج مادر وطن کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے ، آرمی چیف نے سال 2024کو ملک کے لیے اندرونی اور بیرونی اعتبار سے انتہائی اہم قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2023اہم سال تھا جو ختم ہوگیا، اب 2024 اندرونی اوربیرونی اعتبار سے انتہائی اہم ہے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مسلح افواج مادر وطن کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور پاکستان، فلسطین اور کشمیر کی آزادی کی تحریکوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن