بانی پی ٹی آئی کو 63دن کے تحت نااہل کیا گیا، لاہور سے کاغذات مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
لاہور(آئی این پی)صوبائی دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 122سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا،تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنائی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو اخلاقی پستی کے جرم میں سزا سنائی گئی، سابق وزیراعظم کی نااہلی پانچ سال کیلئے ہوئی،فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی بھی معطل یا کالعدم نہیں ہوئی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو آئین کے آرٹیکل 63ون کے تحت نااہل کیا گیا، شکایت کنندہ کے اعتراضات قانونی ہیں،خیال رہے کہ سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر پر سابق لیگی ایم پی اے میاں نصیر احمد نے اعتراضات دائر کیے تھے۔