نیا سال شریعت مصطفیؐ کے نفاذ ، عوام کی حکمرانی کا سال ہو گا:مولانا امجد خان
لاہور(خصوصی نامہ نگار) نیا سال شریعت مصطفیؐ کے نفاذ اور عوام کی حکمرانی کا سال ہو گا۔ عوام انتخابات میں علماء کو ووٹ کے ذریعے منتخب کر کے پارلیمنٹ میں بھیجے تاکہ ملک میں نظام مصطفی ؐکا نفاذ ہو سکے۔ ملک کے مسائل کا حل شریعت کے نفاذ میں ہے۔ شریعت کے نفاذ سے ہی مہنگائی کا سیلاب بھی رکے گا اور عوام کو بنیادی حقوق بھی ملیں گے۔ سابقہ نا اہل حکومت کی طرح نگران حکومت بھی عوام کوریلیف دینے کے بجائے مسلسل تکالیف دینے کا باعث بنی رہی ہیں۔ نئے سال کے آغاز پر ہی بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کسی المیہ سے کم نہیں ۔ان خیالات کا اظہار مولانا محمد امجد خان نے میڈیا سے گفتگو اورجماعتی ذمہ داران ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔