نیو ائیر نائٹ پر یورپ کی تقلید گناہوں کا دھندہ ہے:اشرف آصف جلالی
لاہور( خصو صی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐکے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا نیو ائیر نائٹ جیسی تقریبات اسلامی اور روحانی اقدار کے خلاف جلتی پہ تیل کا کردار ادا کرتی ہیں۔ معاشرہ پہلے ہی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ نیو ائیر نائٹ پر یورپ کی تقلید میں گناہوں کا دھندہ کرنے والوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ وہ مسلمان ہیں اور ان کا دیس پاکستان ہے۔ متعلقہ محکموں کے خاموش تماشائی بن جانے سے نسلِ نو گناہوں کے شعلوں میں جھلس رہی ہے۔نیو ائیر نائٹ کے نام پر ہونے والی فحش تقریبات پر مکمل پابندی لگائی جائے۔اس رات کو شبِ دعا، شبِ ذکرو فکر اور شبِ احتساب کے طورپر منایا جانا چاہیے۔