بیوی کو زہر دے کر قتل کرنے والا شوہر گرفتار
لاہور(نامہ نگار) چوہنگ پولیس نے دو روز قبل بیوی کو زہر دے کر قتل کرنے والے شوہر اعجاز کوگرفتار کرلیاہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سفاک ملزم اعجاز علی نے گھریلو ناچاقی پر بیوی،4 بچوں کی ماں کو زہر دے کر قتل کردیاتھا۔ملزم کے خلاف مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔