• news

فیروز والہ : ڈاکوئوںنے متعدد شہریوں کولوٹ لیا

 فیروزوالہ( نامہ نگار)ڈاکوشاہ خالد ٹاؤن کے قریب ڈاکووں نے قربان علی سے پونے چار لاکھ روپے اور دو موبائل ‘ چھیکے کے قریب موٹرسائیکل سوار مقبول صدیق اسکی اہلیہ سے 80 ہزارکی نقدی اور طلائی زیورات‘موبائل ‘ ماڑی چہلاں سٹاپ کے قریب موٹرسائیکل سوار تاجر محمد سلیمان سے نقدی، موبائل چھین کر لے گئے ۔میاں کالونی ڈوگر چوک کے رہائشی تاجر فیصل اختر کے گھر میں گھس کر 4 ڈاکو 3لاکھ روپے نقدی اور تین لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور3موبائل سمیت دیگر سامان لوٹ کرفرار ہو گئے۔کوٹ عبد المالک میں ڈاکو دو دوستوں سے موٹر سائیکل‘ نقدی اور تین موبائل چھین کر لے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن