این اے 127 کے عوام کے دل بلاول بھٹو کیساتھ دھڑکتے ہیں:فائزہ ملک
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات،سابق ایم پی اے فائزہ ملک نے کہا ہے کہ ہمارے قائد بلاول بھٹو زرداری کے این اے 127 کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کا ختم ہوجانا پہلی کامیابی ہے۔دوسری اور اہم بڑی کامیابی ہمیں 8 فروری کو حاصل ہوگی۔ 8 فروری کا دن ثابت کرے گا کہ این اے 127 کے عوام کے دل بھی بی بی کے شہزادے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔این اے 127 لاہور کا لاڑکانہ بن جاے گا۔