• news

 شمس و قمر دونوں ربِ رحمن اور حضور نبی رحمت  ؐ کے حکم کے تابع ہیں،پیرنقیب الرحمن 

راولپنڈی( اپنے سٹاف رپو رٹر سے ) دربارِ عالیہ عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمدنقیب الرحمن نے کہا ہے کہ چونکہ شمس و قمر دونوں ربِ رحمن اور حضور نبی رحمت  ؐ کے حکم کے تابع ہیں اور ہمیں اس نظام میں چلنا ہے لہذا نئے عیسوی سال کے آغاز پر ہم خلوصِ نیت سے ارادہ اور کوشش کریں ہماری ذات کسی صورت بھی بد اخلاقی، منافقت و ریا کاری، مخاصمت و کینہ پروری اور دوسروں کی عزت پامال کرنے کا باعث نہ بنے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدگاہ شریف میں اتوارکے روز منعقدہ ہفتہ وار درسِ حدیث پاک کی محفل سے خطاب کے دوران کیا۔محفل  کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے آنے والے نئے شمسی سال کے حوالے سے دعا فرماتے ہوئے ربِ کریم کے حضور عرض کیا کہ اے ہمارے کریم رب اس سال میں امتِ مسلمہ اور وطنِ عزیز کو سلامتی،خوشحالی،ترقی، مسلمانوں کو آپس میں باہم اتحاد و اتفاق عطا فرما اور ہمارے تمام گناہوں کو معاف فرما،افواجِ پاکستان کو سر بلندی اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو ظلم و بربریت سے نجات اور آباد کاری نصیب فرما آمین۔

ای پیپر-دی نیشن