• news

بانی پی ٹی آئی کرپشن کے بادشاہ، سابق حکومتوں نے عوام کو دھوکہ دیا: پرویز خٹک 

نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز پرویز خٹک نے کنونشن سے خطاب کرتے کہا سابق حکومتوں نے پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔ روٹی، کپڑا، مکان اور تبدیلی کے نام پر عوام مزید دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کرپشن، کمشن کے بے تاج بادشاہ تھے۔ بانی پی ٹی آئی کی سرپرستی میں ان کے قریبی ساتھیوں نے ریکارڈ ساز کرپشن کی۔

ای پیپر-دی نیشن