• news

پوری کوشش ہے ن لیگ سے سٹیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو جائے: ساجد میر 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر کی زیر صدارت  قومی و صوبائی اسمبلی امیدواروں کا اجلاس  ہوا۔  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث  کی مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے مذاکرات جاری ہیں جلد پیش رفت ہوگی۔ اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، چوہدری کاشف نواز رندھاوا، ملک ذوالقرنین ڈوگر، سید سبطین شاہ نقوی، اسامہ عبدالکریم، حافظ محمد یونس آزاد، فیصل افضل شیخ ، ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے شرکت کی۔ ساجد میر نے کہا کہ   ہمارے امیدواران انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، ہماری پوری کوشش ہے کہ ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ ہو جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن