• news

 سالانہ بنیادوں پر سونے کی قیمت میں  35 ہزار روپے سے زائد اضافہ

لاہور( این این آئی)پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر سونے کی قیمت میں 35 ہزار 900 روپے اضافہ ہوا بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں 14.52 فیصد جب کہ پاکستان میں 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 19.50 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رواں سال مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت مجموعی طور پر 35900روپے کے اضافے سے 220000روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 30779روپے کے اضافے سے 188615روپے رہی۔سونے کی مقامی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں ملک کو درپیش زرمبادلہ کے بحران، اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے رحجان اور معیشت کی سنگین صورتحال کی وجہ سے غیریقینی کیفیت شامل رہی۔

ای پیپر-دی نیشن