• news

رائیونڈ سٹی آخری جبکہ تھانہ چوہنگ میں سال 2024کا پہلا مقدمہ 

لاہور(نامہ نگار)صدر ڈویژن کے تھانہ رائیونڈ سٹی میں آخری جبکہ تھانہ چوہنگ میں سال کا پہلا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔نئے سال 2024 کا پہلا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں ناجائز اسلحہ کا درج کیا گیا ہے۔ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر ناصر حمید کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر نئے سال میں بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔ایس پی صدر سدرہ خان کی ہدایت پر اے ایس پی چوہنگ کامل مشتاق کی نگرانی میں ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید نے ناجائز اسلحہ کیخلاف نئے سال کی پہلی کاروائی کرتے ہوئے ملزم شرافت علی ولد حنیف قوم مئیو سکنہ کوٹ رادھا کشن قصور کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئی کلاشن کوف آٹو میٹک بر آمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن