• news

 کئی وارداتوں میں ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے‘ قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے

لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں دیگر سامان لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے نواب ٹائون میں محبوب الرحمن کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ 12ہزار‘ زیورات، موبائل فون دیگر سامان، شاہدرہ ٹاؤن میں فواد بی بی کے گھر سے 4 لاکھ‘ زیورات، موبائل فون دیگر سامان،شفیق آباد میں منیرسے 74ہزار‘موبائل فون،چوہنگ میں عمر سے 57ہزار‘ موبائل فون،بادامی باغ میں وقارسے 48ہزار‘ موبائل فون، غازی آباد میں شہزاد سے35ہزار‘ موبائل فون،ہربنس پورہ میں معاذ سے ہزاروں روپے‘ موبائل فون لوٹ لیا۔چورون نے جوہر ٹاؤن میں افضال کے گھر سے 6لاکھ 80ہزار‘زیورات، نقدی دیگر سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے گلبرگ، گارڈن ٹاؤن، شادمان،ملت پارک ‘ شاہدرہ میں سے 5 کاریں،کاہنہ سے رکشہ جبکہ اسلام پورہ، لوئرمال، شفیق آباد، مصری شاہ، باغبانپورہ، برکی، ریس کورس، مزنگ، ہنجروال، لیاقت آباد‘ رائیونڈ سے 12  موٹرسائیکل چوری کرلئے ۔

ای پیپر-دی نیشن