سرگودھا ‘سیالکوٹ میں 2خواتین ‘ ایک لڑکے سے زیادتی
سرگودھا ‘سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی‘نمائندہ نوائے وقت)سرگودھا میں اوباشوں نے امدادی رقم دینے کا جھانسہ دیکر خاتون اور دو لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس دونوں واقعات کے مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کے چک 126 جنوبی میں رزاق‘عمران اور عزیز نے خاتون(ز) کو امدادی رقم دلوانے کا جھانسہ دے کر مکان میں لیجا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ‘شاہپور کے علاقہ میں دودھ لیکر گھر جانے والے لڑکے وقار کو ورغلا کر آٹا چکی پر دو اوباشوںاسامہ اور ابرار نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا‘سیالکوٹ تین ملزموں کی خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی مقدمہ در ج نواحی گائوں لدھے کے عبدالرزاق کی بیٹی کو ملزم یونس ورغلاپھسلاکراپنے ساتھ لے گیا اور ملزمان فرمان ‘علی‘شمائل اور 4نامعلوم کے حوالے کردیا جس پر ملزمان فرمان ‘علی اور شمائل نے اس کی بیٹی کیساتھ زبردستی باری باری اجتماعی زیادتی کرڈالی۔