• news

بھرتیاں نہ ترقی، مستقل بھی نہ ہوئے، 2023ء اساتذہ کے لئے ناخوشگوار رہا

 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) 2023ء اساتذہ کے لئے ناخوشگوار یادیں چھوڑ کر رخصت ہوگیا۔ سرکاری سکولوں میں گوجرانوالہ سمیت صوبہ بھر میں سوا لاکھ سے زائد اساتذہ کی آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ اس سال بھی نئی بھرتی نہیں کی جا سکی۔ جن سکولوں میں اساتذہ ریٹائر ہوئے یا وفات پا گئے وہاں پر نئی بھرتی نہ ہونے سے تمام تر تدریسی بوجھ موجود اساتذہ پر پڑنے سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ 2023ء کے آغاز پر وفاق کے برابر تنخواہیں کرنے کے مطالبات کی بھی مکمل منظوری عملی شکل اختیار نہ کر سکی۔ پنشن رولز، لیو انکیشمنٹ    اور دیگر قوانین میں ترمیم سے اساتذہ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اے ای اوز اور ایس ایس ای ٹیچرز کو بھی مستقل نہیں کیا جا سکا۔

ای پیپر-دی نیشن