نصیر آباد: باراتیوں کی کوچ درخت سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق، دولہا دلہن سمیت 15 زخمی
نصیرآباد(آئی این پی)انڈس ہائی وے پر باراتیوں کی کوسٹر حادثے کا شکار ہوگئی جب کہ 3افراد جاں بحق ہوگئے،نجی ٹی وی کے مطابق نصیرآباد کے قریب انڈس ہائی وے پر باراتیوں کے کوسٹر حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ دلہا، دولہن سمیت 15افراد زخمی ہوئے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 24سالہ نجیب علی، 30سالہ جاوید علی اور 25سالہ محمد شہریار شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں دولہا صدورو، دلہن بصراں، بچی صائمہ، بچی طاہرہ، اختیار علی حمیر علی زبیر احمد، ذاکر علی، مزمل علی حسین، مدثر علی عبدالطیف ودیگر شامل ہیں۔زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نصیرآباد اسپتال لایا گیا اور فوری طبی امداد کے بعد لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔ باراتیوں کا کوسٹر کراچی سے شادی کروا کر واپس لاڑکانہ کے قریب بنگل دیرو جارہا تھا کہ کوسٹر ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر نصیرآباد کے قریب گائوں چنھڑ کے قریب درخت سے ٹکرا گیا۔