• news

شہر یار آ فر یدی نے گرفتاری سے روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(وقائع نگار)شہریار آفریدی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔شیر افضل مروت ایڈوکیٹ کے زریعے دو الگ الگ درخواستوں میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ شہریار آفریدی دو دفعہ سابق رکنِ قومی اسمبلی رہ چکے ہیں ماضی میں شہریار آفریدی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نشانہ بن چکے ہیں،شہریار آفریدی کو بھی حکومت کی جانب سے تین بار ایم پی او کے تحت یکے بعد دیگرے گرفتار کیا گیا،شہریار افریدی نے اسلام اباد ہائیکورٹ سے ایم پی او آرڈر کے تحت گرفتاریوں کیخلاف رجوع کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر شہریار آفریدی کو اسلام آباد کی حدود میں حفاظت فراہم کی گئی تھی،خدشہ ہے شہریار آفریدی کو ایک بار پھر سے گرفتار کیا جائے گا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین کو شہریار آفریدی کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات دے،عدالت شہریار آفریدی کو مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی تک حفاظتی ضمانت فراہم کرے۔

ای پیپر-دی نیشن