• news

لاپتہ افراد: درخواستوں پر سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد و جبری گمشدگیوں کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ سینیئر وکیل اعتزاز احسن سمیت متعدد درخواست گزاروں نے جبری گمشدگیوں کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن