شیخ رشید، راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے متعلق تحریری فیصلہ جاری
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے56(راولپنڈی V)کے ریٹرننگ افسر سید نذارت علی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں دونوں چچا بھتیجا کو سرکاری ادارے کا نادہندہ قرار دینے اور اثاثہ جات پوشیدہ رکھنے اورظاہر کردہ اثاثوں اور رقوم کے ذرائع آمدن ظاہرنہ کرنے اورغلط معلومات فراہم کرنے کا مرتکب قرار دیا گیا ہے ریٹرننگ افسر نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ دونوں امیدوار 1973کے آئین کی سیکشن 63(1)(O) اور الیکشن ایکٹ2027کے سیکشن 62(9)(C) کی خلاف ورزی کے بعد امیدوار پارلیمنٹ کا رکن بننے کی اہلیت نہیںرکھتے جس وجہ سے ان کے کاغذات مسترد کئے گئے ہیں حلقہ این اے56 کے ریٹرننگ افسر نے شیخ رشید سے متعلق 4صفحات پر مشتمل اپنے فیصلے میں حلقہ کے محمد ظاہر نامی ووٹر کے اعتراضات کا حوالہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اعتراض کنندہ نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگایا کہ شیخ رشید نے اپنے کاغذات میں ’’میسرز گلومبرگ ‘‘کے نام سے ظاہر کردہ کاروبار کی مالیت50ہزار روپے ظاہر کی لیکن اس کی تفصیلات فراہم نہیں کیں جبکہ شیخ رشید نے اپنے اثاثہ جات کی کل مالیت 3کروڑ93لاکھ93ہزار711روپے ظاہر کی جو ان کے کاروبار سے مطابقت نہیں رکھتی اسی طرح 94لاکھ 42ہزار 971روپے نقدی کے ساتھ بنک میں ظاہر کی گئی50 کروڑ 40 لاکھ78ہزار954روپے کی رقم بھی اس کاروبار سے مطابقت نہیں رکھتی۔