• news

پشاور میں پولیس چوکی پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور کے تھانہ ریگی ماڈل ٹاؤن میں پولیس چوکی پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کی۔ آٹھ سے زیادہ شدت پسند فرار ہو گئے۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق شدت پسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ جمعہ خان خوڑ کے قریب شدت پسند حملے کیلئے پوزیشن تلاش کر رہے تھے۔ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن