ازمیر کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس‘ ایجنڈا متفقہ طور پرمنظور
لاہور(کامرس رپورٹر) ازمیر کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے آٹھویں سالانہ اجلاس میں پیش کردہ ایجنڈا اکثریت رائے سے منظورکرلیا گیا۔اجلاس میں محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹوز اویس بریار، انسپکٹر شکیل احمد چوہدری سمیت ممبران شریک ہوئے،سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد صبیر نے ادا کئے۔ بجٹ فنانس سیکرٹری مرزا محمد افضل نے جبکہ ایجنڈا جنرل سیکرٹری محمد عرفان قادری نے پیش کیا جسے تمام ممبران نے منظور کروایا۔ صدر سوسائٹی شاہد اکرام صدیقی نے خطاب کرتے کہا ہم ممبران سوسائٹی کی فلاح و بہبود کیلئے ہر وقت حاضر ہیں، گرڈ سٹیشن، سیوریج کے مسائل آخری مراحل میں ہیں اور بہتجلد ممبران کو خوشخبری سنائیں گے۔ داخلی و خارجی راستوں کو ای ٹیککرکے سکیورٹی بہتر بنا دی گئی ہے، ممبران سوسائٹی نے بھرپورتعاون پر شاہد اکرام صدیقی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ محمد صبیر نے آنے والے افسران اور ممبران سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں فلسطین کے حق میں قرار داد منظور کی گئی۔