• news

منشیات کی سپلائی ناکام،ملزم گرفتار 14کلو700 گرام چرس برآمد

لاہور(نامہ نگار)وحدت کالونی پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ کر ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔وحدت کالونی پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران منشیات کی لاہور سپلائی ناکام بنا کر ریکارڈ یافتہ منشیات فروش جاوید قصوری کو گرفتار کرلیا، اس کے قبضے سے 14کلو700 گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن