پولیس اینیمل ریسکیو سنٹرکو سال 2023 کے بہترین اقدامات کی فہرست میں شامل
لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت میں قائم پنجاب پولیس کے اینیمل ریسیکو سنٹر سال نے ایک خاص اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ معروف میڈیاکی جانب سے ’’پولیس اینیمل ریسکیو سنٹرکو سال 2023 کے بہترین اقدامات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے اور سال 2023کے بہترین 7 کاموں کی خصوصی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کو چوتھے نمبر میں رکھا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کی طرف سے 3 بڑے شہروں میں اینیمل ریسیکو سینٹرز فعال کئے گئے ہیں۔لاہور کے بعد گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں بھی پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر قائم کردئیے گئے ہیں۔ ان پولیس اینیمل ریسیکو سینٹر سے اب تک سینکڑو ں بے زبان جانوروں کا علاج و معالجہ کیا گیا ہے جبکہ انسدادِ تحفظ جانوراں ایکٹ 1890 کے تحت جانوروں کے حقوق کی حق تلفی پر متعدد مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں۔