• news

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی قیادت‘ ایل ڈی اے نے ریکارڈمدت منصوبے مکمل کیے

لاہور( خبر نگار )نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضانقوی کی زیر قیادت ایل ڈی اے نے سال 2023ء نے ریکارڈ مدت میں میگا ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں۔ تاخیر کا شکار لاہور برج منصوبہ31مئی کو مکمل ہوا۔سمن آباد انڈرپاس ہدف سے 2 ماہ قبل مکمل ہوا‘پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کی تزئین و آرائش کی گئی۔شاہدرہ فلائی اوورز   صرف 6.5ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔بیدیاں انڈرپاس صرف 70روز میں  جبکہ مولانا محمدعلی جوہر فلائی اوورز صرف ساڑھے 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا گیا۔کیولری انڈرپاس کی تعمیر، 6 ماہ کی بجائے صرف 2.5ماہ میں کی گئی۔نظریہ پاکستان روڈ کو مکمل سگنل کوریڈور بنایا گیا۔5سال سے بند ایل ڈی اے اسفالٹ پلانٹ فنکشنل کرکے ٹیپا کو دیا گیا۔7سال سے زیر التواسبزہ زار،اسلامیہ گراؤنڈ، سنت نگر اور گلبرگ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر مکمل کی۔ڈاکٹرحسن مرادروڈ کی تعمیر و بحالی، اکبر چوک تا امیر چوک کْل 8.4 کلومیٹر صرف 15 روز میں مکمل کیا گیا۔شہریوں کیلئے" ایل ڈی اے موبائل ایپ" کا اجرا ء  کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سال 2024 میں ایل ڈی اے صوبائی دارالحکومت کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن