• news

فلسطینیوں کے توکل اورصبرنے قرون اولیٰ کی یادتازہ کردی:میاں جمیل

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک  دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمدجمیل نے کہا کہ فلسطینیوں کے توکل اورصبرنے قرون اولیٰ کی یادتازہ کردی۔پورے عالم اسلام کے حکمران اس وقت اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں ،کہیں احساس ندامت بھی نہیں۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ پوری دنیا میں اسرائیل کی مذمت ہورہی ہے ،ریلیاں نکالی جارہی ہیں ،مظاہرے ہورہے ہیں،یہودی عیسائی بھی اسرائیلی مظالم کی مذمت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی اوربرطانوی پارلیمنٹ کے ارکان بھی مظاہروں میں شریک ہیں  ۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ امریکی صدر،برطانوی وزیراعظم انسانیت دشمنی میں نیتن یاہو کا ساتھ دے رہے ہیں،مسلمان حکمران بھی ان ظالموں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔دنیا جومرضی کرلے ان شاء اللہ تعالٰی فلسطینی شہداء کا خون ضروررنگ لائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن