• news

2023 ایل ڈبلیو ایم سی کیلئے جدت اور ڈیجیٹلائزیشن کا سال رہا

 لاہور (خبر نگار) 2023 ایل ڈبلیو ایم سی کیلئے جدت اور ڈیجیٹلائزیشن کا سال رہا۔سی ای او بابر صاحب دین کی زیرِ قیادت ادارے میں جدید عملی اصلاحات، ورکرز کی فلاح و بہبود کا سلسلہ جاری رہا۔ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے جاری2023 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں شہر بھر سے ایل ڈبلیو ایم سی نے 15 لاکھ 47ہزار 899 ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا۔ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن1139 پر رابطہ کرنے والے 59ہزار 670 شہریوں کے مسائل حل کیے گئے جبکہ سوشل میڈیا اور وزیر اعلیٰ پورٹل پر موصول ہونے والی 5 ہزار 120سے زائد شکایات فوری حل کی گئیں۔غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والوں کے خلاف اور انسدادِ سموگ ایکٹیویٹیز کے تحت ایل ڈبلیو ایم سی انفورنسمنٹ ونگ نے کاروائیاں کرتے   9ہزار 182چالان کیے، 1کروڑ 81 لاکھ 52 ہزار کے جرمانے کیے گئے،777 ٰ ایف آئی آر بھی درج کروائی گئیں۔شہر کی 944 شاہراہوں پر سکریپنگ،سپرنکلنگ اور اینٹی سموگ ایکٹیویٹیز کی سلسلہ سال بھر جاری رہا۔

ای پیپر-دی نیشن