پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک میں امن کی بحالی کیلئے کردارادا کیا : افضال حیدر
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف کے سٹی صدر و این اے 115 و پی پی 141 کے امیدوار میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ آج ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے قومی اتحاد ،یکجہتی کی اشد ضرورت ہے ہمیں ماضی کے تلخ تجربات کو بھلا کر ملک وقوم کی وسیع تر مفادات کی خاطر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اس سے ہی ملک کے اندر سیاسی ،معاشی استحکام ممکن ہے تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک کے اندر امن وامان کی بحالی ،ریاستی اداروں کی آزادی ،غریب عوام کے حقوق کے تحفظ ،آئین وقانون کی بالادستی کیلئے کردارادا کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ضلعی صدر ڈاکٹر اشرف گھمن کے ہمراہ صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا ۔