شرقپورونواح میں مہنگائی کا طوفان‘ اشیاء خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور
شرقپورشریف (نامہ نگار) شرقپور شریف شہر اور گردونواح میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔ اشیاء ضروریہ عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں ، آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، شہریوں نے احتجاج کرتے کہا کہ روز مرہ میں استعمال ہونیوالی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کی زندگیاں مشکل بنا دی ہیں ،پھل، سبزیاں، گھی، دالیں ، آٹا، چینی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ،عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے، نگران حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،شہریوں نے حکومت سے مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔