افغانستان ، صوبہ بلخ میں 705 پولیس اہلکاروں نے تربیت مکمل کرلی
کابل ( نوائے وقت رپورٹ ) افغانستان کے صوبہ بلخ کے پولیس ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن سینٹر سے 705 پولیس اہلکاروں نے دو ماہ کی پیشہ ورانہ تربیت مکمل کی۔ تربیت مکمل کرنے والے پولیس اہلکاروں کو ملک کے پانچ صوبوں میں تعینات کیا جائے گا۔ پولیس افسران نے اس تربیتی مرکز میں دو ماہ کی فوجی اور فکری تربیت حاصل کی ہے۔صوبہ بلخ کے نائب گورنر مولوی نورالہدی ابو داریس نے تربیت مکمل کرنے والے پولیس اہلکاروں کی تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ الحمدللہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ہماری پولیس اور فوج پیشہ ورانہ مہارت کی طرف بڑھ رہی ہیں اور یہی ہمارے دفاع کو مضبوط کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔