• news

 خانقاہ ڈوگراں:پی پی 144 میں 3 امیدواروں کے کاغذات مسترد ‘ 45 کے منظور

خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) پی پی 144 میں 48 امیدواروں نے صوبائی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جس میں سے تین امیدواروں کے کاغذات مسترد ہو گئے۔ 45 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق  خانقاہ ڈوگراں میں صوبائی نشست کے حلقہ پی پی 144کیلئے 48 امیدواروں میں سے تحریک انصاف کے رانا وحید احمد خان،تحریک انصاف کے رانا سعید احمد خان اور مسلم لیگ ن کے سردار اظہار الحق کے کاغذات مسترد ہوئے جبکہ مسلم لیگ سے رانامجتبیٰ جمال، میاں عمران حیدر ڈوگر،چوہدری عمران اشرف چدھڑ،میاں جمشید عباس ڈوگر، میاں شاہ مراد ڈوگر،سجاد حیدر گجر،اسامہ ظہورگجر،جہانزیب خان، تحریک انصاف کے سردار سرفراز ڈوگر، مرکزی مسلم لیگ کے حاجی محمد یعقوب چہل‘ جماعت اسلامی کیحافظ محمد ارشاد گجر‘ پیپلز پارٹی کے میاں عمران صابر ڈوگر، رائے عظیم۔رائے اعجاز اور سردار انعام الحق ڈوگر سمیت 45 امیدواروں کے کاغذات منظور ہو گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن