• news

 مسلم لیگ (ن) ملک بھر میں عوا م کا اعتماد حاصل کرچکی : رانا تنویر

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ 8 فروری مسلم لیگ (ن) کی فتح کا دن ہوگا ہم عوام کی طاقت سے مرکز سمیت تمام صوبوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت ن لیگ کی ہوگی اور ہم اپنے قائد میاں نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے رکا تھا مسلم لیگ (ن) ملک بھر میں عوا م کا اعتماد حاصل کرچکی ہے کیونکہ ن لیگ ہی عوام کی حقیقی جماعت ہے ہمارا مقصد پاکستان کو بحرانی کیفیت سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن اور عوام کو خوشحال اور ان کے مسائل کا حل ہے ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے کیا، اس موقع پرپیر سید اشرف رسول ، حاجی محمد نواز، سیٹھ محمد حنیف، حاجی طارق محمود ڈوگر، خان جہانزیب خان، حاجی قمر اقبال ڈار، شاہجہان خان لودھی، رانا ممتاز محمود مون خان، حاجی میاں محمد الیاس اور حاجی علی احمد و دیگررہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ای پیپر-دی نیشن