تعلیمی اداروں میں جاری منفی سرگرمیاں باعث تشویش ہیں :چوہدری ولید
نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) تعلیمی اداروں میں جاری منفی سرگرمیاں باعث تشویش ہیں منشیات کا استعمال نوجوانوں میں عام ہو چکا تعلیمی اداروں کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنا ہو گا بہاولپور جیسے واقعات رونماہونا باعث شرم ہیں حکومت تعلیمی اداروں کی کڑی نگرانی کرے تاکہ نوجوان نسل منشیات جیسی لعنت سے محفوط رہے ان خیالات کا اظہار نوجوان سماجی شخصیت چوہدری ولید سرویا نے گفتگو کرتے کیا۔