• news

کرمانی ویلفیئر فاونڈیشن موڑکھنڈا کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس

موڑ کھنڈا( نامہ نگار) کرمانی ویلفیئر فاونڈیشن موڑکھنڈا کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس چیئرمین فاونڈیشن ملک ساجد کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں فاؤنڈیشن کے صدر وقار علی گھگھ اور جنرل سیکرٹری حافظ کاشف سمیت تمام عہدیدروں اور جنرل کونسل کے ممبروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئے سال کے پروگرامز کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور آئندہ سال کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ موڑکھنڈا اور اس کے گردو نواح کے یتیم بچوں کی تمام تعلیمی ضروریات بشمول سکول فیس‘ یونیفارم اور بکس کا ذمہ اٹھایا جائیگا۔ مستحق افرادکسی بھی رہنمائی کیلئے کمیٹی ممبران سے رابطہ کر سکتے ہیں کمیٹی ممبران میں وقار علی گھگ شیخ مزمل نور‘ شعیب ظفر پڈھیار‘ ملک نوید اختر اور اظہر ڈار شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن