• news

شیخوپورہ: ضلع کونسل ہال میں موٹرسائیکل رکشہ رجسٹریشن فارم تقسیم کر نیکی تقریب

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار خصوصی) حکومت پنجاب کی طرف سے موٹرسائیکل رکشوں کی رجسٹریشن کے سلسلہ میں ضلع کونسل ہال میں رجسٹریشن فارم تقسیم کر نیکی تقریب ہوئی جس میں سینکڑوں موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیورں نے فارم حاصل کئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم ، سیکرٹری ڈی اے آر ٹی اقصی ریاض ،ڈی ایس پی ٹریفک طارق جمیل نے رکشہ ڈرائیوروں کو آگاہی بھی دی اس موقع پرمسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر منور اقبال ، سب انسپکٹر غلام عباس کمبوہ، شہزاد احمد خان سمیت دیگر بھی موجودتھے اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے موٹرسائیکل رکشوں کی رجسٹریشن کے فیصلہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا پہلے مرحلہ میں ڈی اے آرٹی اور ٹریفک پولیس کا عملہ بس سٹینڈوں اور دیگر رکشہ سٹینڈوں پر جاکر انہیں مکمل آگاہی اور فارم تقسیم کئے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن