ذکا اشرف کی میک گرا کو پاکستان کیلئے کام کرنے کی پیشکش
لاہور (سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے سڈنی میں سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میک گرا نے ملاقات کی اس دوران ذکا اشرف نے لیجنڈری پیسر کو پاکستان کرکٹ کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ پاکستانی بولرز کو نکھارنے کیلئے کردار ادا کریں۔ میک گرا نے بھی پاکستان کیلئے کام کرنے کو اعزاز قرار دیا اور جواب دینے کیلئے وقت مانگ لیا۔ ذکا اشرف نے آسٹریلوی وزیراعظم اینتھونی البانیز اور ان کی اہلیہ سے بھی ملاقات کی۔ البانیز نے پاکستان کرکٹ کیلئے ذکا اشرف کی خدمات کو سراہا۔ اس سے قبل آسٹریلوی وزیراعظم کی تقریب میں پاکستانی کرکٹرز نے شرکت کی تھی۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے اس دورے میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔