پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس پروگرام :گراس روٹ سطح پر ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں مدد مل رہی ہے: قدوسیہ راجہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس امپائر قدوسیہ راجہ نے کہاہے کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس پروگرام کے ذریعے گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے مدد مل رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں جاری پرائم منسٹر ٹیبل ٹینس ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ملک کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اس ٹیلنٹ کونکھارنے کیلئے کھلاڑیوں کو گراس روٹ سطح پر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔