جمشید دستی کا ویڈیو پیغام الیکشن سے فرار کا بہانہ: خواجہ آصف
سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے جمشید دستی کے ویڈیو بیان کو الیکشن سے راہ فرار کا بہانہ قرار دے دیا۔ جمشید دستی ماضی میں پکڑے گئے تھے تب بھی انہوں نے بیوہ بہن اور بیمار ماں کے نام پر رہائی کی اپیل کی تھی۔ 2013ء سے ایک منصوبہ تیار ہو رہا تھا جس کی پہلی قسط دھرنے کی صورت میں نظر آئی۔ کچھ لوگ نیا سسٹم لائے جس کو چار سال لوگوں نے بھگتا۔ 4 سال 5 سال کی تباہی کے اثرات سے ابھی تک نہیں نکل پائے۔ اس تباہی کے آفٹر شاکس قوم محسوس کرتی رہے گی۔ 8 فروری والے الیکشن کے بعد سیاسی استحکام آنے میں دیر لگے گی۔