• news

نئی امنگوں، امیدوں اور خوابوں کیساتھ سال 2024ء کا پہلا سورج طلوع

لاہور +مری ( این این آئی+نامہ نگار خصوصی) نئی امنگوں، امیدوں اور خوابوں کیساتھ پاکستان میں سال 2024ء کا پہلا سورج طلوع ہو گیا۔نئے سال کے آغاز پر مساجد میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔شہری مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کے لیے پر امید ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ نیا سال نئی امیدوں، حوصلوں اور کامیابیوں کا سال ثابت ہو۔شہریوں کی دعا ہے کہ نیا سال مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مظالم کے خاتمے کا سال ثابت ہو۔شہریوں کا کہنا ہے کہ نیا سال دنیا اور خاص طور پر پاکستان کے لیے امن، خیر اور برکت کا سال ثابت ہو، ان کے مسائل حل ہوں، مہنگائی اور بے روز گاری کم سے کم ہو۔شہریوں نے دعا کی ہے کہ 2024ء کا انتخابی سال خوشحالی اور خوشیوں کا وسیلہ بنے، ملک میں معاشی استحکام ہو۔ نئے سال کو خوش آمدید کہنے لئے سیاحوں بڑی تعدادِ مری پہنچی، نیو ائیر نائٹ کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جس کے باعث کوئی نہ خوش گوار واقع رونما نہیں ہو،ا نیو ائیر نائٹ کے موقع اے ڈی سی ار ایس پی صدر ڈی ایس پی مری ایس ایچ او ریسکیو 1122 کامران رشید سمیت سٹی ٹریفک پولیس سیکورٹی اداروں سے تعلق رکھنے والے اسپیشل برانچ آئی بی ایکار پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جی پی او چوک میں موجود رہے اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے تاہم ایک مشکوک شخص کو سول ڈیفنس کے اہلکاروں گرفتار کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔اس طرح سنئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے سیاحوں کی بہت بڑی تعداد مری پہنچ گئی تھی جس کے باعث مری کے رہائشی ہوٹل بھر گئے جبکہ رات گے تک سیاحوں کی آمد کاسلسلہ جارہا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک جام رہی اس کے باوجود سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں مصروف رہے  سیکورٹی انتظامات کے باوجودِ  اکا دوکا لڑائی جھگڑے کے واقعات رونماء ہوتے جن پر پولیس نے فوری قابو لیا نئے سال کو خوشیاں منانے کے لئے آنے والوں حکومت پابندی کے باجود مری آئے ہوئے سیاحوں نے نئے سال کو ہوئلڑ بازی اور شور وغل کے ساتھ ادھم برپا کر کے بھرپور انداز منایا اور  خوش آمدید کہا جبکہ دوسری طرف سول ڈیفنس مری ٹورازم سکواڈ پنجاب پولیس اور میونسپل کارپوریشن مری کے ملازمین سٹی ٹریفک پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کے اہلکاروں بھر آنداز میں اپنے فرائضِ سرانجام دیتے رہے

ای پیپر-دی نیشن