• news

پی پی گوجرانوالہ کے سابق ٹکٹ ہولڈر (ن) لیگ میں شامل 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ اور سابق ایم پی اے بلال فاروق تارڑ کی خصوصی کاوشوں سے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کے صدر و ٹکٹ ہولڈر این اے 80 سابق ناظم اروپ ٹاؤن راؤ اکرام علی خان، راؤ کامران علی خان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔ اعلان مرکزی سیکرٹریٹ  مسلم لیگ (ن )لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف کی موجودگی میں کیا گیا۔ حمزہ شہباز شریف نے رائو اکرام علی خان کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ راؤ اکرام علی خان کی پارٹی میں شمولیت سے مسلم لیگ (ن) مزید فعال اور مضبوط ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن