• news

ہر قیمت پر الیکشن لڑیں گے، ہائیکورٹ نے اجازت دیدی‘ بانی پی ٹی آئی خود ٹکٹ دیں گے: بابر اعوان 

اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کریں گے۔ آئین کسی کو بھی الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا۔ یہاں لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے،300 سے زائد کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں، ہم ان ہتھکنڈوں کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان جا رہے ہیں، ہر حال میں ہر قیمت پر پاکستان تحریک انصاف الیکشن لڑے گی، یہی ہماری سٹریٹجی تھی کہ ہر حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا کیا جائے، ہائیکورٹ نے اجازت دے دی ہے، بانی پی ٹی آئی خود ٹکٹ جاری کریں گے، امید ہے سپریم کورٹ سے ہمیں انصاف ملے گا۔ نواز شریف کی بریت پر ردعمل دیتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کوئی بری نہیں ہوا، کسی کیس میں پراسیکیوشن بھاگی ہے، نواز شریف کو ائیرپورٹ تو اتارا جا سکتا ہے مگر لوگوں کے دلوں میں نہیں اتارا جا سکتا، نیا سال اگر 2023 جیسا ہے تو میں مبارک نہیں دے سکتا، میں نئے سال کی مبارک آپ کو 9 فروری کو دوں گا، تین چیزیں ہیں جہاں بھی ڈیموکریٹک نارمز ہیں لوگوں کو اس بات سے روکا نہیں گیا کہ آپ الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

ای پیپر-دی نیشن