سکندرسلطان راجہ سے کہنا چاہتا ہوں یہ الیکشن نہیں مذاق ہے،شیخ رشید
راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ الیکشن نہیں مذاق ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ این اے 56 اور 57 کے آر او نے گزشتہ روز شام ساڑھے 4 بجے مصدقہ کاپیاں دینے کا وعدہ کیا تھا۔شیخ رشید نے کہا کہ میرے وکلا رات 11 بجے تک وہاں بیٹھے رہے لیکن انہیں کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ہم پر غلط اور بے بنیاد الزام لگایا گیا، ہمیں کاپیاں فراہم کی جائیں، ہائی کورٹ جانا چاہتے ہیں۔