غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)ٹوٹل واپس جانے والوں کی تعداد تقریبا ساڑے چار لاکھ ہے۔پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، دسمبر تک مزید ایک ہزار 199غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 389مرد، 323خواتین اور 487بچے شامل ہیں،افغانستان روانگی کے لیے 73گاڑیوں میں 92خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے،یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی،واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے سمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ٹوٹل واپس جانے والوں کی تعداد تقریبا ساڑے چار لاکھ ہے۔