ڈاکوؤں کی کئی گھروں میں گھس کر لوٹ مار، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں چوری
لاہور (نامہ نگار) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نواب ٹاؤن کے علاقے میں کبیر کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر17 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، کاہنہ میں یاسر سے ڈھائی لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون، برکی میں شہباز سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، مسلم ٹاؤن علاقے میں حذیفہ سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون، شادمان کے علاقے میں معروف سے 75 ہزار نقدی اور موبائل فون، نشتر کالونی میں شکیل احمد سے 60 ہزار کی نقدی اور موبائل فون، اچھرہ کے علاقے میں امجد سے 20 ہزار نقدی اور موبائل فون، سبزہ زار کے علاقے میں کامران سے 15 ہزار نقدی اور موبائل لوٹ لیا گیا۔ غازی آباد کے علاقے میں عاشر خان کے گھر سے 3 لاکھ 80ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کرلیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ چوروں نے جنوبی چھائونی اور جوہر ٹاؤن کے علاقوں میں سے دو گاڑیاں جبکہ مسلم ٹاؤن، اچھرہ، نواں کوٹ، راوی روڈ، مزنگ، ساندہ اور شیرا کوٹ کے علاقوں میں سے سات موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔