انتخابات سلیکشن ہوں گے‘ غیر جمہوری قوتوں نے ہمیشہ جمہوریت پٹڑی سے اتاری: اختر مینگل
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ملک میں غیر جمہوری قوتوں نے ہمیشہ جمہوریت کو پٹڑی سے اتارا۔ بعض سیاسی جماعتوں نے بھی ان کا آلہ کار بن کر جمہوریت کو ڈی ریل کیا ہے۔ بی این پی نے ہمیشہ جمہوری اور جمہوریت کی بات کی۔ جس کی مسلسل سزا دی جا رہی ہے۔ ملک میں آنے والے انتخابات سلیکشن ہوں گے۔ جن کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ ہمارے قومی‘ صوبائی اسمبلی کے 12 ارکان کے کاغذات کو بے بنیاد وجوہات پر مسترد کیا گیا ہے۔