سیشن ‘ سول کورٹ میں قبضہ مافیا کیخلاف نئے سال 2024 کے پہلے کیس
لاہور (خبر نگار) نئے سال 2024 کا پہلا کیس دائر ہوگیا،ایڈیشنل سیشن جج مدثر فرید کھوکھر قبضہ مافیا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کریں گے،شہری 70 سال فدا حسین نے موقف اپنایا کہ 39 سال قبل پانچ مرلہ کا مکان بنایا ، قبضہ گروپ نے جعلی اقرار نامہ تیار کر کے پولیس کے ذریعے ہراساں کر رہا ہے ،محمد اقبال نامی ملزم قبضہ گروپ میرے مکان پر قبضے کی کوشش کر رہا ہے ، عدالت پولیس کوہراساں کرنے سے روکنے اور قبضہ گروپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔سول کورٹ میں بھی سال 2024 کا پہلا کیس دائر کردیا گیا،سول جج بشری انور پہلے کیس پر سماعت کریں گی،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ قبضہ مافیا نے سکول کے دروازے کے سامنے برگر پوائنٹ کھول رکھا ہے،سکول کے راستے میں ناجائز تجاوزات سے طلبا طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے ،عدالت ناجائز تجاوزات ہٹانے کا حکم دے۔