الیکشن ضروری، التوا سے متعلق فضل الرحمن کی تجویز سے اتفاق نہیں: حیدر ہوتی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی سینیئر نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ الیکشن التوا کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کی تجویز سے اتفاق نہیں کرتے۔ مردان میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے 8 فروری کے انتخابات ضروری ہیں۔ پرامن ماحول میں انتخابات کا انعقاد ریاست کی ذمہ داری ہے۔ امیر حیدر ہوتی نے کہا 2013ء میں ہم دہشت گردوں کے نشانے پر تھے، لوگ انتخابی مہم چلا رہے تھے اور ہم اپنے پیاروں کے جنازے اٹھا رہے تھے۔ اس دفعہ ان کے بکس میں جنات کے ووٹ نہیں پڑیں گے، فیصلہ عوام کا ہوگا، عوام کے فیصلے کو ہر صورت ماننا پڑے گا۔