بانی پی ٹی آئی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع
اسلام آباد (آئی این پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں 16جنوری تک توسیع کردی۔ ڈیوٹی جج احمد ارشد محمود نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 6 اور بشری بی بی کیخلاف ایک مقدمہ پر سماعت کی۔ بشری بی بی وکلا خالد یوسف چودھری، عمیر نیازی اور عثمان گل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے بشری بی بی کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔ دوران سماعت ڈیوٹی جج نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کا وکیل کون ہے؟ تفتیشی افسر کدھر ہے؟۔ پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے بشری بی بی کی جعلی رسیدوں کے کیس اور بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 جنوری ملتوی کر دی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کے حوالے سے رپورٹ بھی جمع نہیں کروائی جاسکی۔