• news

افغان عبوری حکومت کا سینئر وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا 

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ ) افغانستان کی عبوری حکومت کا سینیئر وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق وفد کی قیادت سینیئر افغان طالبان رہنما اور گورنر قندھار کررہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا افغان عبوری حکومت کے وفد میں افغان وزارت دفاع، اطلاعات اور انٹلی جنس حکام شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے  افغان عبوری حکومت کے وفد میں 9 سے 10 ارکان شامل ہیں، وفد دورہ پاکستان میں پاکستانی حکام سے دو طرفہ مذاکرات کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن