• news

 اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے انتخابات ملتوی کرانیکی سازش ہو رہی ہے: ہشام الہٰی ظہیر   

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدرعلامہ ہشام الہٰی ظہیرنے کہا ملک میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے عام انتخابات ملتوی کرانے کی سازش ہو رہی ہے سوچی سمجھی سازش کے تحت غیر جمہو ری قوتیں نہیں چاہتی ملک میں عام انتخابات بر وقت ہوں اورجمہو ری عمل پایہ تکمیل تک پہنچے۔ ایسا لگ رہا ہے شر پسندعناصر چاہتے ہیں الیکشن رک جائیں اور وہ اپنے گھناؤنے منصوبے میں کامیاب ہو جائیں۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے مکہ مکرمہ سعودی عرب سے ویڈیو لنک کے ذرئعے جمعیت اہل حدیث و اہل حدیث یوتھ فورس کی قیادت سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ علامہ ہشام الہٰی ظہیر کا کہنا تھاہم سمجھتے ہیں تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر اپنی ذمہ داریاں پو ری کرنی چاہئیں۔ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مہنگائی کو ختم کرنا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن